Saturday, May 11, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اقلیتی طلباء و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اقلیتی طلباء و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم
November 17, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے طلباء سے ملاقات میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے، حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے طلباء و طالبات کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک تعلیم کے لئے 100 فیصد سکالر شپ فراہم کر رہی ہے، اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دیا جا رہا ہے ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  اقلیتی طلباء کے لئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، اڑھائی کروڑ پیف اور اڑھائی کروڑ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد جنوبی پنجاب اور 15 فیصد شمالی پنجاب کے طلباء و طالبات کو دیئے جا رہے ہیں ،  میٹرک سے اعلی تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے اقلیتی طلباء کو 15 ہزار سے 50 ہزار تک سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا کہ  اقلیتی طلبا و طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں،اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالرشپ کی فراہمی پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی طلبا و طالبات کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہی ہے ۔