Monday, May 20, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
October 4, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقاتمیں نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی سے مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ لاہور کے کنونشن سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔
نوازشریف نےشہبازشریف کی خطابت کوسراہااورکہا آپ کی تقاریر سے کارکنوں میں جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر نواز شریف کو بریفنگ دی گئی ۔