Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت
December 27, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت کر دی، کہتے ہیں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت  کر دی ، کہا کہ  کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا ہم غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ کردہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خورو ں پر کڑی نظر رکھے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریگی اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔