Wednesday, May 1, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کل ڈی جی خان میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب کل ڈی جی خان میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
May 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان  بزدار  ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے  جہاں وہ کل مصروف دن گزارتے ہوئے متعدد منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کل ڈیرہ غازی خان میں  سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، پہلے مرحلے میں سو بیڈ کا ہسپتال تعمیر ہوگا  ،منصوبے  پر چار ارب روپے خرچ ہوں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ، اس منصوبے پر   33کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ سردار عثمان بزدار   چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ کی کشادگی کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس منصوبے پر 40 کروڑ خرچ ہوں گے ۔

عثمان بزدار  پنجاب زرخیز زمین کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لیے گجانی سپر کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، اس  منصوبہ پر 63 کروڑ 60 لاکھ روپے روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

علاوہ ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر آفس میں مختلف محکموں کے افسران  کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کی محروم آبادیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میپکو حکام کو  26 کروڑ سے زائد مالیت کا چیک بھی دیں گے۔