Saturday, May 11, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان میں کورونا ویکسی نیشنل سنٹر کا اچانک دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان میں کورونا ویکسی نیشنل سنٹر کا اچانک دورہ
March 27, 2021

ملتان ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب فرائض کی ادائیگی کے لیے متحرک ہو گئے ، سردار عثمان بزدار نے ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا ،  وزیر اعلیٰ نے سنٹر پر بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے کے لئے آئے بزرگ شہریوں کی خیریت دریافت کی، بزرگ خاتون نے سنٹر پر بہترین انتظامات پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو دعائیں دیں۔
اس سے پہلے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض،خرم شہزاد اوررضا نصراللہ گھمن نے ملاقات کی  ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ نے ارکان قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔