Tuesday, May 7, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مظفر گڑھ کا دورہ ، یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مظفر گڑھ کا دورہ ، یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
February 22, 2020
مظفر گڑھ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کا دورہ کیا ، اس  موقع پر انہوں نے  یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام اور چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ  دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے طوفانی دورے کے دوران  ڈی ایچ کیو  بھی گئے اور  گائنی وارڈ ، و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے  مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا ، انہوں نے  سہولت سینٹراورقصر بہبود کاافتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے  پولیس سٹیشن صدر کا اچانک دورہ کیا،  ملزم کی درخواست پر انکوائری کا حکم دیا ، سردار عثمان بزدار ریسکیو 1122کے آفس  بھی پہنچے ۔ بعد ازاں  شاہ جمال اورخان گڑھ میں دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اورکوٹ ادو اورجتوئی میں ریسکیو 1122 کے قیام کے منصوبوں کا افتتاح کیا ۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جتوئی تا ستھاری روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،یہ سڑک 8کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  مظفرگڑھ کے عوام کی خوشحالی کیلئے 19 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام جاری ہے  ، چوک سرور شہید کو مظفرگڑھ کی پانچویں تحصیل کا درجہ دیا جائیگا ، مظفرگڑھ کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے،کاغذی کارروائی نہیں کرنے دوں گا، اب سب کو کام کرنا ہوگا۔