Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم بلوچ طلبا کے اخراجات کے مسائل کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم بلوچ طلبا کے اخراجات کے مسائل کا نوٹس
October 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم بلوچ طلباء کے اخراجات کے مسائل کانوٹس لے لیا ،  کہا کہ بلوچ طلباء بہت عزیز ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے رابطہ کرنے پر بلوچستان حکومت نے  2کروڑ روپے مختص کر دئیے ، یہ 2 کروڑ روپے نئے تعلیمی سال میں آنیوالے بلوچ طلباء کے تعلیمی اخراجات پر خرچ ہونگے۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرتعلیم 142 بلوچ طلباء کے 2023ء تک اخراجات  پنجاب حکومت ادا کریگی ، وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں مختلف تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بلوچ طلباء بہت عزیز ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کا ناکام شو اپوزیشن کے لئے سبق ہے ، عوام نے اپوزیشن کی کال کو یکسر مسترد کر دیا اور انتشار کی سیاست کیخلاف فیصلہ دیا ۔اپوزیشن جماعتوں نےاپنی تقریروں میں اداروں کو متنازعہ بنانے کی  کوشش کی جو کہ قابل مذمت ہے ، ادارے قوم کا وقار اور پہچان ہوتے ہیں اداروں کے دشمن قوم کے دشمن ہیں۔