Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کیلئے میگا ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کیلئے میگا ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
December 11, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کیلئے ایک ہزار بیڈ کے اسپتال، ہزاروں اپارٹمنٹس، ماڈرن بس اسٹینڈ سمیت متعدد میگا ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے اپوزیشن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے پرعزم ہیں، لاہور میں دورانِ پریس کانفرنس لاہور کے لیے میگا پراجیکٹس کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا پہلی دفعہ پچھلی حکومت کے منصوبے نہیں رکیں گے۔ کہا کہ راوی ریورمنصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے، اونچی عمارت کی اجازت دینے کے رولز میں ترمیم کرنے کی خبر بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ صحت، انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ، نکاسی آب اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ لاہورشہر کو اس کا حق واپس کریں گے۔ شہر کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر میگا پراجیکٹس ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اندرون شہر کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔