Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کی جیلوں کے دوروں کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کی جیلوں کے دوروں کا فیصلہ
April 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر کی جیلوں کے دوروں کا فیصلہ کر لیا ، کہا کہ  اپوزیشن وباء کے دونوں میں بھی سیاست سے باز نہیں آئی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار متحرک  ہو گئے ،  صوبہ بھر کی جیلوں کے دوروں کیلئے کمر کس لی ، وزیراعلیٰ خود جیلوں میں قیدیوں کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیں گئے ۔

وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کوسحر وافطار کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ،ان کا  کہنا ہے کہ  اپوزیشن وباء کے دونوں میں بھی سیاست سے باز نہیں آئی ، خود کو احتساب کے لئے قانون کے سامنے پیش نہ کرنے والے دوسروں کو انصاف کا لیکچر دے رہے ہیں  ، قانون کے کٹہرے میں خود کو آتا دیکھ کر سابق حکمران خوفزدہ ہو چکے ہیں ،کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے قوم کو مضبوط ہیلتھ سسٹم نہ دے سکے۔

سردار عثمان بزدار نے ننکانہ میں خواتین سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائینگے ۔

ادھر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں پولیس  کی وین تلے آکر جاں بحق ہونیوالے سینٹری ورکر کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس وین کے  ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سینٹری ورکر عاشق مسیح کے گھر پہنچے اورلواحقین کو امدادی چیک بھی دیا۔