Saturday, April 20, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم کا دورہ
September 22, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں روایتی راستوں  پررواں دواں ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ نماز ظہرین رنگ محل میں ادا کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو اینٹی گریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونی کیشن سنٹر میں جلوسوں کی نگرانی کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار ہر ڈویژنل ہیڈ کوراٹر تک بڑھائیں گے۔ سکیورٹی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس افسر بھی جلوس کے ساتھ ساتھ  ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے چھ ڈی ایس پی ،اسی انسپکٹرز، ایک سواکیس پٹرولنگ افسر اور ایک ہزار تین سوچون وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔