Friday, May 10, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راجہ بازار راولپنڈی میں پناہ گاہ کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راجہ بازار راولپنڈی میں پناہ گاہ کا دورہ
August 19, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجہ بازار راولپنڈی میں پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے وہاں مقیم افراد  سے بات چیت کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا،جبکہ کھانے کے انتظامات بھی دیکھے،مسافر پناہ گاہ کے انتظامات پر وزیر اعلیٰ کو دعائیں دینے لگے انہوں نے کہا یہ اقدام مثالی ہے، گھر جیسا ماحول ہے جبکہ ناشتہ اور رات کامعیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

مسافروں نے بتایا کہ پہلے راولپنڈی آکر فٹ پاتھ پر رات گزارنا پڑتی تھی، اب یہاں قیام و طُعام کا بہترین انتظام ہے،پشاور سے آئے بزرگ مسافر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا آپ کی میزبانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان،عوامی نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے،سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے مسافروں کو دوسری پناہ گاہ بنانے کی خوشخبری بھی سنا دی۔