Saturday, April 20, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ
July 12, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو پاور پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائیں گے ۔ مسائل کے حل کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو کمیٹی ریکروٹمنٹ اور دیگر ایشوز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک میں پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ اگلے سال کے وسط میں مکمل کیا جائے گا جس کی تکمیل سے ڈسکہ، گوجرانوالہ، مریدکے اور فیروز والا کی زرعی اراضی کو سیلابی پانی سے بچانے میں مدد ملے گی۔ اپنے دورے کے دوسرے حصے میں وزیراعلیٰ پنجاب ننکانہ صاحب پہنچے جہاں وفاقی وزیر داخلہ ارکان اسمبلی نے انکا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔