Thursday, April 18, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اقلیتی حقوق بل پنجاب اسمبلی سے پاس کروانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اقلیتی حقوق بل پنجاب اسمبلی سے پاس کروانے کا اعلان
December 22, 2017

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرسمس کے موقع پر مسیحی قیدیوں کی سزاؤں میں تین ماہ کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے اقلیتی حقوق بل کو پنجاب اسمبلی سے پاس کروانے کا اعلان بھی کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے اقلیتی حقوق بل پاس کروائیں گے اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر ان کی نوکری اور داخلےکو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کی طرح مسیحی قیدیوں کو بھی اس بار کرسمس پر تین ماہ کی رعایت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی آبادیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ پاسڑ انور کی جانب سے چھ شدید زخمیوں کو لاہور لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔