Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
May 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبے پر ایک ارب 86 کروڑ روپے لاگت آئے گی ، ملنے آئے رہنماؤں سے بات چیت میں کہا کہ سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا، بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے۔

پنجاب میں انٹر میڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت پہلی لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا قیام ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن میں  پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

سردارعثمان بزدار نے  منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی اور دعائے خیر کی، پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی ایک ارب 86 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے 18 ماہ میں مکمل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےتحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں  نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بورڈ از سر نو تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں طلبہ کی مانیٹرنگ کا فول پروف نظام وضع کیا جائےگا۔