Friday, May 17, 2024

وزیر اعلی پنجاب نے سگیاں انٹرچینج پر واقع پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم 2019 کا آغاز کیا

وزیر اعلی پنجاب نے سگیاں انٹرچینج پر واقع پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم 2019 کا آغاز کیا
August 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سگیاں انٹرچینج پر واقع پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم 2019 کا آغاز کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پانچ ماہ میں پانچ کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گرین پاکستان مہم 2019 مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا افتتاح چائنہ پارک سگیاں انٹرچینج  میں پلکھن کا پودا لگا کر کیا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کو فارورڈ بلاک کی ضرورت نہیں تمام معاملات اور قانون سازی آرام و سکون سے کئے جا رہے ہیں۔ چنیوٹ ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔ وزیرا علیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے تحت پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں پارکوں اور گرین بیلٹس کو ڈویلپ کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اب پارک کے لئے مختص جگہ پلاٹ بنا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔