Wednesday, May 15, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل کوہ سلیمان اور تونسہ میں فلاحی منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل کوہ سلیمان اور تونسہ میں فلاحی منصوبوں کا افتتاح کردیا
April 24, 2021

تونسہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحصیل کوہ سلیمان اور تحصیل تونسہ میں اربوں روپے کے فلاح عامہ کے منصوبو ں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ نے شاہ سلیمان سٹیڈیم،سپورٹس جمنیزیم اورپناہ گاہ جبکہ فاضلہ کچھ اور بارتھی کیلئے ریسکیو1122سنٹرز کا افتتاح کیا،  ہنگون کچھ، فاضلہ کچھ، مبار کی اور بارتھی کیلئے بارڈر ملٹری پولیس سٹیشنز اورکمال پارک،سٹی پارک اور فوڈ کودام پارک کا افتتاح کیا۔

58کروڑ روپے سے سنگھڑپل کا منصوبہ منظور، لالو دائرہ شاہ بند کا ٹھیکہ دیا جاچکا ہے،11ارب روپے لاگت آئے گی،  تونسہ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے، بجلی کی فراہمی کی107 مختلف سکیموں کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ شورکوٹ،لیہ،تونسہ،چوکی والا،بارتھی،چھپر بلوچستان روڈ کے منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے،تخمینہ 29ارب لگایا گیا ہے۔

 پولیس، محکمہ تعلیم و صحت، محکمہ لائیوسٹاک اور سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اداروں میں آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ کا وہوا کا بھی دورہ، ریسکیو 1122 سنٹر، تھانے اورٹبی قیصرانی کیلئے ریسکیو1122 سٹیلائٹ سنٹر کاافتتاح کیا۔ وہوا کے عوام کیلئے ایک ارب سے زائد کے 12منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، وہوا جیسے علاقے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔