Monday, May 13, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو مسترد شدہ ٹولہ قرار دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو مسترد شدہ ٹولہ قرار دے دیا
March 9, 2021

لاہور ( 92 نیوز) وزیرا علی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپوزیشن کو مسترد شدہ ٹولہ قراردیاہے، صوبائی وزیر قانون کے ساتھ بات چیت میں کہا عوام ترقی کا سفر روکنے والے کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی بھی ملاقاتیں،عوامی مسائل اور سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

وزیراعلی نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے بھی ملاقات کی۔ ضلع جھنگ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت، حلقے کے مسائل کے حل اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔

سردارعثمان بزداربولےعملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر ہے اور صفر ہی رہی گی،ان کاکردارہمیشہ منفی رہا۔ وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نےباہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سردارعثمان بزدارنے کہا کہ پی ڈی ایم سارا زوراین آر او کیلئے لگارہی ہےجووزیراعظم نہیں دیں گے۔