Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب عوام میں مقبول، ٹویٹر پر دس لاکھ فالوورز ہو گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب عوام میں مقبول، ٹویٹر پر دس لاکھ فالوورز ہو گئے
May 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسوشل میڈیا پر بھی انتہائی  سرگرم   ہیں ، ٹوئٹر پر عثمان بزدارکے  فالورز کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اپنے  ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سردار عثمان بزدار 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے  عہدے پر براجمان ہوئے   ۔  وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد سے اب تک  ان کے بارے میں کئی مرتبہ  افواہیں سامنے آئیں کہ جلد ہی انہیں ہٹا دیا جائے گا لیکن  وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وسیم اکرم پلس کے لقب سے نوازا ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود بھی اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اور اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ ہی پریشر گروپ ہے۔

مخالفین کی تنقید کے باوجود سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے  چاہنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔