Sunday, May 12, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات
September 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  سے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات،وزیراعلیٰ کا نئے آئی جی پنجاب کےلئے نیک خواہشات کا اظہار، کہا کہ امید ہے انعام غنی نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار علی ساہو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے انسپکٹر جنرل کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں،انہوں نے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،غلط کام کے لئے کسی کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے،میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں،وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے ،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے،پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب نے یقین دہائی کرائی کہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،انعام غنی نے کہا ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔