Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چینی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چینی وفد کی ملاقات
April 19, 2015
مری(92نیوز)وزیراعلیٰ سے مری میں شنگھائی الیکٹرک کارپوریشن چائنہ اور گلوبل مائننگ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی بحران کے حل میں چین کے غیرمعمولی تعاون اور تاریخی کردار کو اہل پاکستان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مری میں شنگھائی الیکٹرک کارپوریشن چائنہ اور گلوبل مائننگ کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے صدر کا تاریخ ساز دورہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لے کر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کول پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جن سے مجموعی طور پر تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگاتے وقت ماحولیات کے تقاضوں کو ہر طرح سے پیش نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور پروڈکشن میں دنیا بھر سے بہترین اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کی جا رہی ہے۔ چینی وفد کی قیادت کرنے والے شنگھائی الیکٹرک کے صدر ژی ژاؤ رانگ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر یہاں کام کر رہے ہیں وفد میں چینی سرمایہ کار اور ماہرین شامل تھے۔