Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات ، میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات ، میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
March 20, 2019

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات ہوئی جس میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس بات پر زور دیا کہ پیمرا اور میڈیا مل کر جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، جس سے بے بنیاد خبروں کی تشہیر کو روکا جا سکے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیمرا کی کارکردگی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی اشاعت سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور حکومتی اداروں کو پیمرا کے ریگولیٹری اقدامات اور ان کے معیشت پر اثرات کا بھی پتا چل سکے گا۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب میں میڈیا انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔