Saturday, May 11, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرویزالہٰی کی ملاقات، عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرویزالہٰی کی ملاقات، عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم
January 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوہزار بیس میں بھی عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے نئے سال میں بھی مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے سال میں بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو نئے سال میں مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔