Saturday, May 11, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کی ملاقات، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کی ملاقات، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا
August 25, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی ،  یونس انصاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اور گوجرانوالہ کے ایشوز سے آگاہ کیا ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، کہا کہ آج فیصل آباد جا رہا ہوں، جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،  گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں کی جگہ عوامی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں ،  گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔