Sunday, May 12, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، عثمان بزدار نے انسداد پولیو کیلئے کردار کو سراہا

وزیر اعلیٰ پنجاب سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، عثمان بزدار نے انسداد پولیو کیلئے کردار کو سراہا
September 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا اور انسداد پولیو میں علما کرام کے کردار کو سراہا، مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں انہوں نے کہا علماء کرام کا مؤثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے ،مولانا طارق جمیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ،وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد کورونا اورانسداد پولیوکیلئے مولانا طارق جمیل اورعلمائے کرام کے کردار کو سراہا ، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علما کرام نے ہمیشہ قومی معاملات پر فعال کرداراداکیا ہے،حکومت ان کی خدمت کی معترف ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران بھی علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے،جبکہ انسداد پولیو کیلئے بھی علماء کرام کا مؤثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ،انہوں نے کہا علماء کرام نے ہمیشہ معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیاہے۔

عثمان بزدار نے کہا علما کرام نے ہرموڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔