Thursday, May 2, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی اسکیموں پر گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی اسکیموں پر گفتگو
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، محمد غیاث الدین اور چودھری اشرف علی انصاری شامل تھے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی کا وزیراعلی سے گفتگو میں کہنا تھا آپ خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ارکان پنجاب اسمبلی میرے ساتھی ہیں۔ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔ پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ کھوکھلے نعرے نہیں لگائے۔ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔