Monday, May 13, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے لیگی رہنما اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے لیگی رہنما اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ملاقات
October 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ن لیگی رہنما اشرف انصاری اور  یونس انصاری  نے  ایک اور ملاقات کی جس میں  اداروں کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کی گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کی ملاقات میں   لیگی ایم پی اے کے بھائی یونس انصاری بھی موجود تھےجس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا،عثمان بزدار سے ملاقات میں اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں،اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زورمذمت کرتی ہے، ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے،گوجرانوالہ کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔