Friday, May 17, 2024

وزیر اعلی پنجاب سے شیخ رشید کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعلی پنجاب سے شیخ رشید کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور امن عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔ پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا ملک کی جیت ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اللہ کے فضل اور وزیراعظم کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا۔ پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی جس میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان اور فارماسوٹیکل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی نے کہا دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔