Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
August 18, 2020

لاہور  ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیردفاع پرویز خٹک نے ملاقات  کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  باہمی رابطوں کے سلسلے کو مزید موثر بنانے پر اتفاق  ،   وزیراعظم عمران خان  کی  انسداد کورونا کی  کامیاب پالیسی کی تعریف  اور  پنجاب حکومت کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت اقدامات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ   عوام کی بےلوث خدمت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ،  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک  ترقی کی راہ پر گامزن  ہے ،  عمران خان قائد بے مثال ہیں،ان کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  دوبرس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا اورسابق حکومتوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیا،پنجاب میں ترقی ایک جگہ مرتکز کرنے کی بجائے دائرہ کار وسیع کردیا ۔ پنجاب کے ہر گاؤں،قصبے اورشہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں۔ سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،عملی اقدامات کررہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان قومی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت اور ارکان  قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔