Sunday, September 8, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری نے ایک ہی دن ، ایک ہی عہدے پر دو تقرریاں ‏کر دیں

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری نے ایک ہی دن ، ایک ہی عہدے پر دو تقرریاں ‏کر دیں
April 20, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں کس کا سکہ چلتا ہے؟، وزیر اعلیٰ یا چیف سیکرٹری کا، پنجاب میں بیورو کریسی اور پنجاب حکومت کھل کر آمنے سامنے آگئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنا اپنا چیئرمین ٹیوٹا لگادیا ،وزیراعلیٰ نے حافظ فرحت عباس، چیف سیکرٹری نے طاہر خورشید کو چیئرمین ٹیوٹا کا اضافی چارج دے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایک ہی عہدے کے لئے ایک ہی دن  وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی جانب سے  الگ الگ افراد کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن  نے حکومت اور بیورو کریسی میں لڑی آنے والی سرد جنگ کو سب کے سامنے عیاں کر دیا۔