Saturday, May 11, 2024

وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات، فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی سی اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹادیا

وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات، فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی سی اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹادیا
November 5, 2020

لاہور(92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی شکایات،فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی سی اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹادیا ۔ دیپالپور میں صفائی کے ناقص انتظامات،کرپشن کی شکایات پر اے سی سٹی کو عہدے سے ہٹادیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسر،افسر شاہی چھوڑ دیں،عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اوکاڑہ اور دیپالپور کے اچانک دوروں کے بعد دو افسر او ایس ڈی بنا دیے ،  :ایک افسر کی کارکردگی پر اظہار ناراضی کیا ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو کو ڈی سی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سہولت بازار لگائے گئے ہیں، عوام کی نبض سے فیڈ بیک لیتا ہوں، اوکاڑہ اور دیپالپور کے اچانک دوروں  میں عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسران ،افسر شاہی چھوڑ دیں،عوام کی خدمت کو شعار بنائیں، عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔