Thursday, May 9, 2024

وزیر اعلیٰ نے شہباز اور حمزہ کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ نے شہباز اور حمزہ کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی  کی منظوری دے دی
November 26, 2020

پنجاب حکومت نے جیل میں قید شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پیرول پر ستائیس نومبرسے پانچ روزہ رہائی کی منظوری دے،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب فوری رہائی پربضد ہیں  جبکہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ شریف خاندان سیاست کررہاہے۔

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ 28 نومبربروز ہفتہ ادا کی جائے گی، مرحومہ کا جسد خاکی ہفتہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ پرپہنچایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کی سفارشات پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روز کی پیرول پررہائی کی سمری کی منظوری دی، شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں افسوس ہے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کورہانہیں کیاگیا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ شریف خاندان مرگ پربھی سیاست سے باز نہیں آرہا۔

 ادھر نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کل لندن میں ادا کی جائے گی۔ کورونا کے باعث صرف 30 افراد شرکت کر سکیں گے۔ بیگم شمیم اختر کی میت کل پاکستان کیلئے روانہ کی جائے گی۔ شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ ہفتہ کو ہو گی۔

 

جیل سے رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ودیگر رسومات میں شرکت کریں گے۔