Sunday, May 5, 2024

وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
November 15, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اکیسواں اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن قومی ایکشن پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔
پولیس سندھ رینجرز کے سربراہان امن و امان کی مجموعی صور تحال اور ایپکس کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ آج کے اجلاس میں پیش کرینگے۔
اس سے پہلے بیس اجلاسوں میں کئی بڑے فیصلے کئے جا چکے ہیں جن میں سے کئی بڑے فیصلوں پر تا حال عمل نہیں ہوا۔ مدارس کی رجسٹریشن ہو یا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے مقدمات کی تیز تر سماعت دونوں پر عمل نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی نئی عدالتوں کا قیام بھی عمل میں نہیں آیا اور نہ ہی اسڑیٹ کرمنل اور ڈرگ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ہو سکا۔
اپیکس کمیٹی کی سفارشات پر قانون سازی کے حوالےسے بھی قابل ذکر کام نہیں ہو سکا۔ تاہم سی پیک سیکیورٹی فورس، فوجی عدالتوں میں مقدمات بھیجنے اور قومی ایکشن پلان کے اہم نکات پر عمل درآمد ضرور ہوا ہے۔