Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ محمود خان نے فواد چودھری کو صحافی کو تھپڑ مارنے پر شاباش دے دی

وزیر اعلیٰ محمود خان نے فواد چودھری کو صحافی کو تھپڑ مارنے پر شاباش دے دی
February 27, 2020

پشاور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ محمود خان نے فواد چودھری کو صحافی کو تھپڑ مارنے پر شاباش دے دی اور کہا آپ نے اس کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا۔

فواد چودھری دورہ پشاور کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملنے پہنچے جہاں صحافی کو تھپڑ مارنے کا تذکرہ ہوا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے فواد چودھری کو اس بات پر شاباش دی کہ آپ نے صحافی کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا۔ اس موقع پر فواد چودھری بولے ریٹنگ کیلئے کہا گیا میری ویڈیوز ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بھی لقمہ دیا۔ سینئر صحافیوں، اینکرز اور سیاسی رہنماؤں نے صحافی کو تھپڑ مارنے پر ایسی گفتگو کی مذمت کی ہے۔

فواد چودھری نے چند ماہ قبل لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران صحافی کو تھپڑ مارا تھا جس پر کافی شور مچا۔ وفاقی وزیر اس سے قبل ایک اور صحافی پر بھی ہاتھ اٹھا چکے ہیں۔