Monday, September 16, 2024

وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت اور پاکستان سے کشمیری سرحدیں کھولنے کی تجویز

وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت اور پاکستان سے کشمیری سرحدیں کھولنے کی تجویز
February 3, 2018

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان کو کشمیر کی سرحدیں کھولنے کی تجویز دے دی ۔
بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ریاستی اسمبلی سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن کا وہی حل ہے جو ان کے والد اور مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے دیا تھا ۔ وہ حل بھارت اور پاکستان کا اپنے اپنے زیر انتظام کشمیر کی سرحدیں کھولنا ہے ۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے ملنے جلنے اور ایک دوسرے کے علاقوں میں آنے جانے پر کوئی روک ٹوک نہ ہو تو خطے میں امن آئے گا ۔