Monday, May 20, 2024

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ‏

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ‏
April 24, 2019

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، مونس کو حمزہ شہباز سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں،پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں،پارٹی میں اختلافات سیاست کا حسن ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی ہو یا کابینہ کی دونوں صورتوں میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، ن لیگ  سے رابطہ ہوا نہ ہی اسکا امکان موجود ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے اپنے گورنر بننے  کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹڈ اسپیکر ہوں ، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔