Tuesday, May 7, 2024

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں سرگرم ، مختلف وفود سے ملاقاتیں

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں سرگرم ، مختلف وفود سے ملاقاتیں
December 30, 2018
بہاولپور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آج بہاولپور میں دوسرا روز ہے جہاں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ناشتے میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے طرح طرح کے کھانوں سے وزیراعلیٰ پنجاب کی خاطر تواضع کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صبح سویرے ق لیگی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں لذیذ اور طرح طرح کے کھانے وزیراعلیٰ کو ناشے میں پیش کئے گئے۔ سردار عثمان بزدار آج بھی جنوبی پنجاب میں مصروف دن گزاریں گے۔ مختلف وفود سے ملاقاتوں کے علاوہ چولستان کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کا 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہاولپور میں کابینہ کا اجلاس کروانے پر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا لاہور سے باہر بھی پنجاب کابینہ کے اجلاس ہونے چاہئیں۔ صوبہ بہاولپور بحالی کیلئے اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے۔