Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات  

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات   
April 18, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بیس ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں پر دستخط ہوں گے، منصوبے دو ہزار سترہ تک مکمل ہو کر بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے۔ چینی شہر چنگ ڈو کے میئرٹانگ لیانگ ژی کی سربراہی میں وفد نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ  پاکستان اور چین دو مخلص دوست ہیں۔ چینی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تجارتی، معاشی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور چینی شہر چنگ ڈو کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوگا۔ چین کا غیر معمولی تعاون تحفے سے کم نہیں، لاہور اورنج لائن کا منصوبہ چین کے تعاون سے جلد مکمل کریں گے۔ چینی شہر کے میئر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو چین میں مین آف ایکشن کہا جاتا ہے۔