Sunday, May 19, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کے قریبی عزیز سید مہدی شاہ بھی کرونا وئرس میں مبتلا

وزیر اعلیٰ سندھ کے قریبی عزیز سید مہدی شاہ بھی کرونا وئرس میں مبتلا
March 10, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کرونا وائرس کے  مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 13 جبکہ ملک بھر میں 16 ہو گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ کے قریبی عزیز سید مہدی شاہ بھی کرونا وئرس میں مبتلا ہو گئے ۔ کراچی میں مزید 9افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ، معاون خصوصی  برائے صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کر دی ۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا سے متاثر پانچ افرادنے شام براستہ دوحہ سے کراچی سفر کیا  ،تین مریض لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے ۔ دوسری جانب وزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں  بتایاگیاکہ وفاق  نے سندھ حکومت کی تجویز پر انٹرنیشنل فلائٹس کے مسافروں کو ٹریول ڈیکلریشن کارڈ دینا شروع کردئیے ہیں ۔ بیرون ملک سے آنیوالے تمام مسافروں کی اسکریننگ جاری ر کھنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ ادھر بلوچستان میں میاں غنڈی کے مقام پر قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے حکام  کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں بیک وقت ایک ہزار سے زائد لوگوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، قرنطینہ سینٹر  میں ایران سے آنے والے پاکستانی باشندوں کو رکھا جائے گا۔