Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی محکموں کے اچانک دورے ، غیر حاضری پر عملے پر برہم

وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی محکموں کے اچانک دورے ، غیر حاضری پر عملے پر برہم
February 10, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صوبائی محکموں کے اچانک دورے کیے اور غیرحاضر افسران کو نوٹس جاری کرنیکا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ان ایکشن نظر آئے، صوبائی محکموں کے اچانک دورے کیے، محکمہ داخلہ میں افسران اور عملہ غائب ملا۔ سیکرٹری ایکسائز اور ڈپٹی سیکرٹری بھی دفتر نہ پہنچے۔ سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر افسران بھی غیرحاضر تھے۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے افسران کے غیرحاضر ہونے پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے غیرحاضر افسران کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب افسران نہیں آئیں گے تو عملہ کیسے موجود ہوگا، وزیراعلیٰ نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کر دیا۔