Thursday, April 18, 2024

وزیر اعلی سندھ کی ڈی جے سائنس کالج کی تقریب میں شرکت

وزیر اعلی سندھ کی ڈی جے سائنس کالج کی تقریب میں شرکت
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں ڈی جے سائنس کالج کی تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے ڈی جے کالج پہنچ کر کالج کے سامنے بالائی گزر گاہ کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہیں طالب علمی کا زمانہ یاد آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں آ کر کچھ آزادی ملی تھی۔ کالج میں کلاس میں کم اور باہر زیادہ وقت گزرتا تھا۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ ڈی جے کالج میں بنے دوست آج بھی ان کے بہترین دوست ہیں۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے طلبا کو کہا کہ وہ پڑھائی میں دھیان لگائیں۔