Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے ملاقات
November 16, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا  کے درمیان کراچی میں پانی کی کمی اور شہرمیں جاری میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ کے کپتان نے کراچی میں جاری فراہمی آب کے منصوبے کے فور کے لیئے وفاق سے اضافی فنڈز کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعلٰی سندھ نے فیصل واوڈا کو یاد دہانی کرائی کہ وفاق نے منصوبے کے لیے 50 فیصد فنڈ دینے کا  وعدہ کیا تھا۔ ملاقات کے بعد میڈیا  سے گفتگو  کرتے ہوئے فیصل واوڈا  نے سندھ حکومت کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا سیاسی مسائل اپنی جگہ مگر عوامی مسائل پر وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہیں۔