Friday, April 26, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی غیر حاضر ڈاکٹرز کو بر طرف کرنے کی منظوری

وزیر اعلیٰ سندھ کی غیر حاضر ڈاکٹرز کو بر طرف کرنے کی منظوری
January 13, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ میں انسانیت کی خدمت میں ناکام ڈاکٹرز کی شامت آ گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے غیر حاضر پندرہ سو ڈاکٹرز کو بر طرف کرنے کی منظوری دے دی۔
سپریم کورٹ کا ایکشن کام کر گیا۔ انسانیت کی خدمت میں ناکام سرکاری ڈاکٹرز کی شامت آ گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کے پندرہ سو غیر حاضر ڈاکٹرز کو بر طرف کرنے کی منظوری دیدی۔ بر طرفی کی سمری سیکرٹری صحت نے ارسال کی تھی۔
سندھ سرکار نے ان کی جگہ نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر حاضر ڈاکٹرز میں بارہ سو تیرہ میڈیکل افسران، ایک سو انتالیس خواتین میڈیکل افسران اور ایک سو اڑتالیس سینئر میڈیکل افسران شامل ہیں۔
سیکرٹری صحت کے مطابق غیر حاضر ڈاکٹرز بیرون ملک ویزا اور نجی کلینکس چلا رہے ہیں۔ انہیں سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کی خدمت میں کوئی دلچسپی نہیں۔
ادھر غیر حاضر ڈاکٹرز سے تنخواہیں واپس کروانے کا ٹاسک اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو دیدیا گیا۔ غیر حاضر ڈاکٹرز سالانہ کروڑوں روپے تنخواہیں، الاؤنسز و دیگر مراعات لے رہے ہیں۔