Friday, May 17, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بیٹھک،اسد عمر ، علی زیدی ، امین الحق سعید غنی کی شرکت

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بیٹھک،اسد عمر ، علی زیدی ، امین الحق سعید غنی کی شرکت
August 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بیٹھک  ہوئی جس میں وفاقی وزیر اسدعمر، علی زیدی، امین الحق، ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے شرکت کی ۔

نالوں کی صفائی  سمیت  کراچی کے مسائل کا حل کیسے نکالا جائے، سی ایم ہاؤس میں وفاقی و سندھ حکومت کی رابطہ کمیٹی کی بڑی بیٹھک لگی، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اوروفاقی وزیر اسد  عمر سمیت وفاقی و صوبائی وزراءشریک ہوئے ۔

اجلاس میں  ترقیاتی منصوبوں،کراچی میں بارشوں  سے پیدا صورتحال، مستقبل میں نالوں کی صفائی سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔

اجلاس  کے بعد کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اسد عمر   نے بتایاکہ  کراچی کے تین بڑے نالوں پر تجاوزات کے خاتمے  کی کارروائی شروع ہوگی۔

اسدعمر بولے  تعمیراتی  شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعظم خود دلچسپی رہے ہیں۔ آنے والے دن  اس انڈسٹری کے لئے اچھے ہوں گے۔ملک میں کروڑوں نئے گھر بنانے کی  ضرورت ہے ۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا  پیر پہلے مرحلے میں ایسی  جگہوں سے تجاوزات ہٹائی جائیں گی جہاں لوگوں کی رہائش نہیں ہے جبکہ وہ  لوگ جو  آپریشن سے متاثر ہونگے ان کیلئے متبادل رہائش کا بندوبست کیا  جائے گا۔