Friday, April 19, 2024

وزیر اعلی سندھ کی جامشورو میں ہزاروں ایکڑ زمین جعلسازی کی تحقیقات شروع

وزیر اعلی سندھ کی جامشورو میں ہزاروں ایکڑ زمین جعلسازی کی تحقیقات شروع
May 18, 2018
کراچی (92 نیوز) نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاھ کے آبائی ضلعی جامشورو میں  ہزاروں ایکڑ زمین جعلسازی سے من پسند افراد کو الاٹ کرنے کی تحقیقات شروع کر دی۔ نیب نے چیف سیکریٹری آفس، اور سیکریٹری رویونیو سمیت دیگر سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق جامشورو میں ہزاروں ایکڑ زمین جعلسازی سے من پسند افراد کو الاٹ کی گئیں۔ نیب ذرائع کے مطابق سال 1995 سے لیکر 1996، اور پھر 2009 میں جامشورو کی ہزاروں ایکٹر زمین جعلساسی سے الاٹ کی گئی۔ نیب ذرائع نے کہا کہ جامشورومیں ایک رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سمیت 25 افسران جعلسازی میں ملوث ہیں۔ نیب نے حکومت سندھ سے متعلقہ مدت کے دوران فرائض سرانجام دینے والے افسران کے تفصیلات طلب کر لیں۔