Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کاایران سے آنیوالی پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ سندھ کاایران سے آنیوالی پروازوں پر پابندی کا مطالبہ
February 27, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے ایران سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا، کہاکہ صحت کا مسئلہ ہےکوتاہی نہیں ہونی چاہیے، نیشنل ایمرجنسی ہے مل کر ذمہ داری سے کام کرنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تب ہی ہم مقابلہ کر سکین گے جو ماسک مہنگا بیچ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی ، کچھ لوگ قیمتوں پر غلط فائدہ اٹھانا چاہیں گے ہم ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ    ایک اسپتال کرونا کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کر رہے ہیں، اگر وفاقی حکومت کو کوئی مدد درکار ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔