Friday, April 19, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ ، وزرا ، مشیران ایک ماہ کی تنخواہ دینگے ‏

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ ، وزرا ، مشیران ایک ماہ کی تنخواہ دینگے ‏
March 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ نے  کورونا وائرس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین اور دیگر حکام ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔

ادھر سکھر لیبر کالونی کا ایک بلاک عارضی اسپتال میں تبدیل کیا جائے گا، قرنطینہ میں موجود زائرین کے اہلخانہ کو راشن دیا جائے گا ۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ  میں  آج سے جزوی لاک ڈاؤن ہے جس کے تحت  ہوٹل، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، مارکیٹیں، پارکس  15روز  کیلئے بند کر دئے گئے ہیں ۔

سندھ میں تعلیمی ادارے پہل ہی  بند ہیں جب کہ آج سے جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے ،  جزوی لاک ڈاؤن کے تحت  عوامی اجتماعات کی تمام جگہیں بند کی جا رہی ہیں ۔  تمام ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، شاپنگ مال ، مارکیٹیں ، پارکس 15 دنوں کے لئے بند  کر دئے گئے ہیں ۔

کل سے سندھ میں سرکاری دفاتر اور بس اڈے بھی بند کر دیے جائیں گے۔ کریانہ، سبزی، گوشت، مچھلی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ سندھ حکومت نے  آئندہ دنوں میں کرفیو کا عندیہ بھی دے دیا ۔

 بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں مزید دو قرنطینہ سنٹرز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔