Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ
December 17, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے دورے پر آئے پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ سندھ کا عشائیہ دیا گیا۔
پرنس کریم آغا خان عشائیے میں شرکت کے لئے وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچے تو بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ استقبال کیا۔
پرنس کریم آغا خان سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ صٖوفیا کی دھرتی ہے، اور مہمان نوازی ہماری روایات ، ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہے۔
شاندار عشائیہ دینے اور مہمان نوازی پر پرنس کریم آغا خان نے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔