Monday, May 6, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا نئے تعمیر کئے گئے اسپتال کو بھی فعال کرنیکا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا نئے تعمیر کئے گئے اسپتال کو بھی فعال کرنیکا فیصلہ
March 17, 2020
کراچی  ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ نے نئے تعمیر کئے گئے اسپتال کو بھی فعال کرنے کا فیصلہ  کرلیا، چیف سیکریٹری کو تمام نئے تعمیرشدہ اسپتالوں کو ایک مہینے میں فعال کرنے کی ہدایت  کی ۔ سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری  ہیں ، سندھ میں مزید کیسز آنے کے بعد متاثرہ  مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی  ، سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے  جن میں سے 119 میں کورونا وائرس مثبت آئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا نئے تعمیر کئے گئے اسپتال کو بھی فعال کرنیکا فیصلہ  کرلیا، اجلاس میں یونین کونسلز کو فنڈز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ہر یوسی دیہی علاقوں میں صابن خرید کر عوام میں تقسیم کیے جائیں گے اور 10 لاکھ صابن سبسڈی دیکر خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آج بھی اجلاس ہوا  جس میں سکھر سمیت دیگر اسپتالوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کٹس خریدنے  ، لیبر کالونی کا ایک بلاک عارضی اسپتال میں تبدیل کرنے اور قرنطینہ میں موجود زائرین کے اہلخانہ کو ایک ماہ کا راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اسپتال کیلئے درکار آلات اور مشینری فوری خریدی جائے  ، مراد علی شاہ نے صورتحال  کے پیش نظر افسران میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کردیں  جبکہ ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کا اختیار بھی دے دیا ۔