Friday, April 19, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا عندیہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا عندیہ
April 24, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کوروناوائرس کے وار کم کرنے کے لئے سندھ حکومت کےمزید سخت اقدامات سامنے آ گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ بڑے اجتماعات سے گریز  نہ کیا گیا تو یہ وبا بڑی  تیزی سے پھیلے گی۔ ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں۔ اس لئے لاک ڈاون مزید سخت کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نماز جمعہ میں صرف مساجد کا عملہ شریک  ہو گا۔ شہری نماز جمعہ اور تراویح گھر پر ادا کریں۔ مرادعلی شاہ نےعلما کرام سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں کیونکہ صوبے کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ صرف احتیاط ہی بچاو کا ایک راستہ ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ انہوں نے صدر مملکت  سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے علما کرام سے معاہدے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔