Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا اگلے 14 روز لاک ڈاؤن مزید سخت کرنیکا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کا اگلے 14 روز لاک ڈاؤن مزید سخت کرنیکا اعلان
April 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰٗ سندھ سید مراد علی شاہ نے اگلے 14 روز کے لئے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا کہا کہ  کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ  انفیکشن کی شرح کم ہے تو وہ غلط ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناپازیٹو کیسز کی شرح دنیا کے برابر ہے ،  خطرہ محسوس کررہے ہیں اسی لیے لاک ڈاؤن بڑھایا ، موٹرسائیکل پر بچوں کےساتھ جانے پرسختی سے پابندی ہوگی۔پلمبر، درزی ، ہیئرڈریسر کی دکانیں کھولنے سے روک دیا،،سب کا ایس او پیز پر اتفاق ہوا ، وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  جتنا سخت لاک ڈاؤن کریں گے اس کا فائدہ ہوگا،  لاک ڈاؤن میں سب کی مدد تعاون کی ضرورت ہے،  درخواست ہے مزید   2 ہفتے گھروں پر رہیں، ہم کم سے کم وائرس کے اثرات ختم کرناچاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   اللہ کریم ہمیں اس عذاب سےنجات دلائیں گے،  بزرگوں کو وائرس زیادہ جلدی متاثر کرتا ہے، بغیر معقول وجہ کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا، اس وقت زیادہ ضروری ہے کہ بزرگوں سے نہ ملیں، اپنے بڑوں اور انسانیت کی خاطر احتیاط پر عمل کریں۔